ٹیرر گینگز 53

ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگ 303 راجہ گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور اس کا ساتھی سبطین شاہ کو گرفتار

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگ 303 راجہ گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور اس کا ساتھی سبطین شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، گینگز کے رفتارملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر تے اور ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر لوڈ کرتے تھے، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ٹیرر گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 303 راجہ گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گروپ کا سرغنہ حمزہ علی اور سبطین شاہ شامل ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں خوف وہراس پھیلاتے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر کے پستول 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مختلف وارداتوں کا بھی ٹریس ہونے کا امکان ہے، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس کسی بھی ٹیرر گینگ کو قانون شکنی و خوف وہراس پھیلانے کی اجازت ہرگز نہ دے گی، قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور قانون کی رٹ کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا۔ ٹیرر گینگز کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او صدر بیرونی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس سی پی او کے احکامات کے مطابق ٹیرز گینگز کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گے، ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کو ٹھوس بنیادوں پر چالان کیا جائے تاکہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں