جعل ساز 51

جعل ساز گرفتار ملزم سے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد

راولپنڈی :ایس پی پوٹھوہار سید علی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، جعل ساز گرفتار ملزم سے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے نوسربازوں اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن کی روشنی میں ایس ایچ او ریس کورس سردار پرویز کی تشکیل کردہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کمال آباد سے جعل سازنبیل کو گرفتار کرلیا جس کی جامہ تلاشی لینے پر ملزم سے 30ہزار روپے کے جعلی پاکستانی نوٹ برآمد کر لیے، ملزم کو تھانہ منتقل کرکے اس کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم سے اس بات کی انٹیروگیشن کی جارہی ہے کہ یہ نوٹ کس جعل ساز سے لیے ہیں۔ جعل ساز کی گرفتاری اور اس سے جعلی پاکستانی کرنسی کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان بغیر سہولت کاروں کے آپریٹ نہیں کرتے، ملزم اگر دوران تفتیش دیگر ساتھیوں یا سہولت کاروں کا انکشاف کرے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں