جرائم پیشہ 40

تھانہ گوجر خان سابقہ کونسلر قتل کیس میں 06نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کی پروفیشنل کمانڈ میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس نے تھانہ گوجر خان سابقہ کونسلر قتل کیس میں 06نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے سابقہ کونسلر قتل کیس میں ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو نامز د ملزمان و نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ایس پی صدر نے اپنے زیر نگرانی ایس ایچ او گوجر خان انسپکٹرمحمدعمران عباس اور دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کو آئی ٹی کے ماہر پولیس افسران کی معاونت بھی حاصل تھی، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے 06ملزمان محمد عمر، سلیمان سہیل، طلعت محمود احسن، فیصل بنارس اور خضر حیات کو گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو شاباش دیتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ناگزیر ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، باقی ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے عبرتناک سزا دلوائی جائے اور مقدمہ میں ملوث دیگرملزمان کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں