پر پتنگ فروشی 36

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ جاری، اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کاامن کمیٹی،مصالحتی کمیٹی، تاجر تنظیم اور معزز ین علاقہ سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں میٹنگ، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ضلع بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، جن کی روشنی میں اے ایس پی سو ل لائنز بینش فاطمہ نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی، مصالحتی کمیٹی، تاجر تنظیموں اور معززین علاقہ کے ممبران سے میٹنگ کی، شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی سول لائنز نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، اس کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے والدین کو آگاہ کیا جائے، پتنگ فروشوں کے متعلق معلومات پولیس کو فراہم کی جائیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔جس پر شرکاء میٹنگ نے اے ایس پی سول لائنز کو یقینی دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کی ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہیں اور پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے انسداد کیلئے گلی محلوں اور چوہراہوں پر بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے،راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کے ہدایات پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف جارحانہ آپریشن کا آغاز کر ررکھا ہے جس میں ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں