Murree news 17 29

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پرنوسر بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پرنوسر بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکرریسکیو15پر جھوٹی کال کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم اور پستول30بور معہ روند برآمد کرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو عمیر علی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ سائل الائیڈ ڈسٹری بیوشن کے نام سے اڈیالہ روڈ پر لیز چپس کی ڈسٹری بیوشن بنائی ہوئی ہے میرے مینجر محمد سلیم نے فون کرکے بتایا کہ اسامہ سہیل مال سپلائی و سیل کیلئے ایوب کالونی گلریز گیا تھا جس کے ساتھ السید جنرل سٹور کے پاس دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر سیل کی رقم چھین لی ہے جس کی کال اسامہ نے ریسکیو 15پر بھی کی ہے، جس پر ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو واردات ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اسامہ کو مشکوک جانتے ہوئے انٹیروگیشن کی جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ میں نے نعمان اقبال کمپنی کے آرڈر ٹیکر کے ساتھ ملکر اپنے دوست تیمور عرف ٹیپو کو ساتھ ملاکر واردات کا ڈرامہ رچایا اور رقم چھینی اور نعمان نے ڈرامہ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے گاڑی کے فرنٹ دروازے پر فائر مارا، پولیس نے اسامہ کے انکشا ف پر باقی ملزمان نعمان اقبال اور تیمور عرف ٹیپوکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول30بور معہ روند برآمد کرلیے،سی پی او راولپنڈی نے نوسرباز ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن عمل میں لائی جائے اور انٹیروگیشن کے دوران ملزمان اگر دیگر وارداتوں کو انکشاف کریں تو ملزمان کو ان وارداتوں میں شامل تفتیش کرکے ایسی تمام وارداتیں ٹریس کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں