49

تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں متحارب گروپوں کی فائرنگ سے 4افراد کے قتل

راولپنڈی:ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے کہا ہے کہ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں متحارب گروپوں کی فائرنگ سے 4افراد کے قتل اور دیگر کے زخمی ہونے کے مقدمہ کے حوالے سے 23ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈلوائے جانے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے،مقدمہ کے2نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ میں بتائی،سی پی او اس وقوعہ کے حوالے سے ہر3گھنٹے کے بعد پراگرس لے رہے ہیں،ایس ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ کے جو2نامزد ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے ایک ملزم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پولیس نے قبضہ میں لے کر اسے بلاک کروانے کے لئے متعلقہ محکمہ کولیٹر لکھ دیا ہے،پولیس کی ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،،سی پی او نے ہدایت کی کہ اس وقوعہ کا کوئی ملزم بھی گرفتاری سے بچنا نہیں چاہیے،ان ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کو جتنے وسائل اور نفری کی ضرورت ہو وہ فوری مہیا کیجائے گی،سی پی او نے کہا کہ ملزمان خطرناک گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے ساتھ ہوں گی،سی پی او نے کہا کہ وہ ہفتہ کو اس وقوعہ کے حوالے سے خود پراگرس لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں