cpo-pindi 56

صورتحال میں قیام امن اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مجاز اتھارٹیز نے جو احکامات دئیے

راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال میں قیام امن اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مجاز اتھارٹیز نے جو احکامات دئیے ان کی ایک ایک شق پر عمل کیا جا رہا ہے،مجاز اتھارٹیز کی طرف سے جو احکامات بھی مل رہے ہیں اس پر راولپنڈی پولیس نتیجہ خیز نتائج دے رہی ہے،راولپنڈی پولیس ہر قسم کے حالات میں قیام امن کے لئے قانون کے مطابق ہر قسم کی پروفیشنل پولیسنگ کے لئے تیار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود کے ہمراہ راولپنڈی کے داخلی راستوں اور دیگر مقامات پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کا ہر اہلکار ہر قسم کے حالات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تیار اور آمادہ ہے،مجاز اتھارٹیز کی طرف سے جو احکامات ملتے ہیں اس پر فوری عمل کیا جاتا ہے یہ عمل درآمد اس انداز میں ہوتا ہے کہ اس کے فوری نتائج بھی سامنے آ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے،جس پر ہمارا فوکس ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور راولپنڈی پولیس کے اہلکار اپنی پروفیشنل ڈیوٹی کو قابل رشک انداز میں ادا کر رہے ہیں،اور پروفیشنل ڈیوٹی کی یہ ادائیگی جاری رہے گی،سی پی او نے اس حوالے سے پروفیشنل ڈیوٹی کی بھر پور ادائیگی پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی عوام راولپنڈی پولیس کی اس پرفارمنس کو مثبت حوالے سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں