پنجاب_پولیس_پاکستان_لوگو 54

تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی قتل کی واردات پر سی پی او کی ایس پی راول

راولپنڈی:تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی قتل کی واردات پر سی پی او کی ایس پی راول،ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او گنج منڈی سے جواب طلبی،واردات ٹریس کرنے کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی قتل کی واردات پر ایس پی راول،ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او گنج منڈی کو دفتر طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی،سی پی او نے کہا کہ دن دیہاڑے ڈکیتی اور اس میں قتل اور زخمی ہونے کی واردات متعلقہ پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی حقیقی اور اصل پولیسنگ ہے،جو پولیس آفیسر یا اہلکار اسے ادا نہیں کر سکتے انہیں انتظامی منصب پر قائم رہنے کا کوئی حق نہیں،سی پی او نے کہا کہ اس واردات کوٹریس کرنا راول ڈویژن پولیس کے لئے ایک چیلنج ہے،سی پی او نے کہا کہ اس واردات کو ٹریس کئے بغیر متعلقہ افسران اپنے عہدوں پر کام نہیں کر سکتے،سی پی او نے اس واردات کوٹریس کرنے کے حوالے سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک پولیس کو رسائی دیتے ہوئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جو ایس پی راول کی نگرانی میں کام کرے گی،سی پی او نے کہا کہ میں اس واردات کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ افسران سے میٹنگ کروں گا،محض باتوں اور دکھاوے کے اقدامات سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا،اس واردات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے پولیس ایسے اقدامات کرے جو حقیقی،نظر آنے والے اور نتیجہ خیز ہوں،سی پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ کا مقدمہ قتل،ڈکیتی اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ گنج منڈی میں درج کر لیا گیا ہے،جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کرنے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں