58

مشہور زمانہ مبین شنواری قتل کیس میں مقتول کے ملزم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

راولپنڈی:مشہور زمانہ مبین شنواری قتل کیس میں مقتول کے ملزم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا،عدالت عالیہ کی طرف سے ملزم کی ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے مشہور زمانہ مبین خان قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے ملزم بیٹے عمران شنواری کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم نے عدالت عالیہ سے ضمانت کروا رکھی تھی،عدالت عالیہ کے معززجج کی طرف سے جیسے ہی ملزم کی ضمانت منسوخ ہوئی تو پولیس نے ملزم عمران شنواری کو گرفتار کر لیا،جس کے بعد مبین خان قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد6ہو گئی اس سے قبل پولیس نے قانونی تقاضے پورے ہونے پر ملزمان امجد خان،سلمان رسول،مقرب خان،عامر خان اور فرحان خان کو گرفتار کیا تھا،یاد رہے کہ مبین خان کی بیٹی نازو شنواری نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کی اپیل کی تھی جس پر سی پی او فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا تھاملزمان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر اپیل کرنے والی نازو شنواری نے آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان،آر پی او کیپٹن(ر) احسان طفیل اور سی پی او فیصل رانا سمیت راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا تھا،سی پی او فیصل را نا نے ایس پی پوٹھوہار کو ہدایت کی کہ اس مقدمہ کے تمام ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش کی جائے،ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو چالان کیا جائے،اور تفتیشی مراحل سمیت تمام اقدامات سے مدعی پارٹی کو آگاہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں