cto rwp 61

ریجنل پولیس آفیسر محمداحسان طفیل نے چوہڑ چوک سے نکلنے والے جلوس

راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر محمداحسان طفیل نے چوہڑ چوک سے نکلنے والے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس آپریشن طارق ولایت نے آر پی او کو جلوس کی سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی،ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ اس جلوس کے لئے سی پی اوفیصل رانا نے سیکورٹی کا جو پلان جاری کیا ہے،اس کے تحت روٹ کے حساس مقامات پر غیر معمولی انتظامات کے تحت غیر معمولی ڈیوٹی لگائی گئی ہے،آر پی او کو بتایا گیا کہ جلوس کے حساس مقامات کا تعین کر کے وہاں پر جلوس کے قیام کرنے اور حساس مقام چھوڑنے کے اوقات کا تعین کر دیا گیا ہے،مقررہ وقت سے ایک سیکنڈ پہلے نہ تو جلوس حساس مقام پر آسکتا ہے ایک سیکنڈ زیادہ رک سکتا ہے،آر پی او کو بتایا گیا کہ جلوس کے راستے کو سیکورٹی کے3حصاروں میں لیا جائے گا،جلوس کے راستے میں آنے والی تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں گے،روٹ کے رہائشی علاقوں کے مکانات کی چھتوں یا کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر جلوس کو دیکھنے پر مکمل پابندی ہو گی،سی پی او نے سختی سے حکم دیا ہے کہ پولیس اہلکار جلوس کے اختتام تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہیں گے،جب تک مجاز اتھارٹی کی طرف سے سٹینڈ ڈاؤن کا حکم نہیں ملتا ڈیوٹی کا عمل جاری رہے گا،آر پی او احسان طفیل نے جلوس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں پنڈی پولیس نے محرم الحرام،چہلم سمیت تمام اہم مواقع پر جو سیکورٹی ڈیوٹی دی اس سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں