ڈویلپمنٹ اتھارٹی 64

بلیک ڈے و فوج کے شہداء اورکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) کی ہدایت پر بلیک ڈے و فوج کے شہداء اورکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آرڈی اے و واسا کے افسران وملازمین نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی کا آغاز پریس کلب راولپنڈی سے ہو کرمری روڈ راو لپنڈی پر لیاقت باغ پذیر ہوئی، ڈائر یکٹر جنرل آرڈی اےکاکہناہے کہ اس یوم سیاہ پر پاکستان کے شہداء اور کشمیریوں کی استقامت کو سلام، پاکستان کے پرچم کو سر بلند رکھنے والوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری مسلمان ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہندوستان کے حالیہ اقدامات سے کشمیری مسلمان پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور ریاستی دہشت گردی اور قابض فوج ہر دن کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کررہا ہے جب کہ بھارتی فوج کشمیری خواتین پر وحشیانہ تشدد میں بھی ملوث ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں کوئی بھی مہذب انسان ان کو برداشت نہیں کر سکتا ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس صورت حال میں ہم تمام دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری مسلمان تنہا نہیں ہیں، پاکستان کی عوام، حکومت پاکستان اور پاک فوج ان کے حق خود اریت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم ہر طر ح کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔انسانی حقوق کے ے کام کرنے والی عالمی تنظیمی اپنی پراسرار خاموشی کو توڑیں ورنہ کشمیر میں جو لاوا پک رہاہے اگر وہ پھٹ پڑا تو اس کی چنگاریاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، ریلی کے دوران ولولہ انگیزنعروں سے شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا، ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیر کی آزادی اورکشمیری مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کے لئے دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں