cpo-pindi 64

سی پی او فیصل رانا کے راولپنڈی کے ”ٹیرر گینگز“ کے خلاف آپریشن شروع،

راولپنڈی:سی پی او فیصل رانا کے راولپنڈی کے ”ٹیرر گینگز“ کے خلاف آپریشن شروع،سنگین جرائم میں ملوث 222ٹائیگر گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار،ٹی ایس ایف گینگ کے اہم رکن کو بھی گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ہونے والا ایک گینگسٹر دہشت گردی ایکٹ کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم بھی ہے،سی پی او نے پنڈی پولیس کو ان ”ٹیرر“ گینگز کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مربوط حکمت عملی کے تحت چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کر دیں،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے راولپنڈی میں خوف ہراس کی علامت سمجھے جانے والے8”ٹیرر“ قانون شکن گینگزکے خلاف آپریشن کا جو حکم دیا تھا اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،سی پی او فیصل رانا نے اتوار کو چھٹی کے باجود24/7پولیسنگ کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود کو سی پی اوہاؤس کے کیمپ آفس میں طلب کر کے ان سے ان گینگز کے ارکان کی گرفتاری سے متعلق پراگرس طلب کی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی ا وکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بدنام زمانہ222ٹائیگر گینگ کے سرغنہ ملک نعمان اور اس کے ساتھی احسان کو گرفتار کیا،ملک نعمان اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے جبکہ گرفتار ملزمان پولیس کو9مقدمات میں مطلوب بھی ہیں دونوں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی نے بتایا کہ یہ گینگ دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے،بچے بچیوں سے زیادتی،ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اپنے جرائم کی تشہیر سوشل میڈیا پر کرنے کا عادی ہے،یہ قانون شکن گینگ تعلیمی اداروں کے اردگرد کھڑے ہو کر طالبات کے ساتھ چھیڑ خوانی کرتا تھا،یہ گینگ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ کے حوالے سے بھی بدنام ریکارڈ رکھتا ہے،سی پی او نے ہدایت کہ کہ اس گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے قانون شکنی کی ایک ایک واردات ٹریس کی جائے،سی پی او نے کہا کہ ایسے ”ٹیرر“ گینگز کے سہولت کار بھی بڑی تعداد میں ہوتے ہیں انہیں بھی گرفتار کیا جائے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ تھانہ واہ کینٹ میں بچے کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والا 555گینگ کا سرغنہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،اسی طرح اغوائے برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث انہیں ”ٹیرر“ گینگ کے ارکان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جیل بھجوائے جا چکے ہیں،ایس پی راول آصف مسعود نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ٹی ایس ایف گینگ کے اہم رکن راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے،سی پی او نے تینوں ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہم نے ہر قیمت پر ان تمام8”ٹیرر“ قانون شکن گینگز کے 165ملزمان کو گرفتار کرنا ہے،سی پی او کو بتایا گیا کہ آپریشن کی وجہ سے ان گینگز کے کئی افراد اور سہولت کار روپوش ہو گئے ہیں،سی پی او نے کہا کہ ان کا روپوش ہونا ہی ”ٹیرر“ گینگز کے ساتھ تعلق اور سہولت کار ہونے کے لئے کافی ہے،راولپنڈی پولیس کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان قانون شکنوں کو قانون کے شکنجے میں کسنا ہے چاہے وہ پاتال کی گہرائیوں میں ہی کیوں نہ جاچکے ہوں،سی پی او نے کہا کہ پولیس روزانہ کی بنیاد پر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ایسا آپریشن کرنا چاہیے جو نتیجہ خیز ہو،میں روزانہ کی بنیاد پر اس آپریشن کی پراگرس لوں گا،ادھر تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ان ”ٹیرر“ گینگز کی گرفتاری کے لئے اپڈیٹ لسٹیں دے کر انہیں گرفتاری کے اہداف دے دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں