پنجاب_پولیس_پاکستان_لوگو 93

اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ میں عورتوں کے شامل ہونے کا انکشاف،گرفتار

راولپنڈی :اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ میں عورتوں کے شامل ہونے کا انکشاف،گرفتار ”عامری ڈکیت گینگ“ کے2ملزمان اٹک میں گرفتار جبکہ2چالان ہو چکے ہیں،گینگ میں شامل 2عورتیں ٹریس کر لی گئیں، ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پنڈی پولیس کی کارکردگی کا سوشل میڈیا پر اعتراف جاری،اوور سیز پاکستانیوں کی غیرسرکاری تنظیموں کی طرف سے سوشل میڈیا پر سی پی او کی پروفیشنل کمانڈ کی بھرپور پذیرائی، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے عدالت نے جیل بھجوا دیا،تفصیلات کے مطابق برطانیہ،قطر،دوبئی اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ”عامری ڈکیت“ گینگ کی گرفتاری پنڈی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ٹاک آف ٹاؤن بن گئی،سماجی حلقے اس گینگ کو اس حوالے سے بھی خطرناک قرار دے رہے ہیں کہ یہ گینگ پولیس اور فروسز کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرتا تھا،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو طلب کر کے گرفتار ڈکیت گینگ کے حوالے سے پراگرس مانگی،ایس پی نے بتایا کہ عامری ڈکیت گینگ کے گرفتار سرغنہ اور اس کے ساتھی نے پولیس کے سامنے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے ان کے ساتھ عورتیں بھی گینگ میں شامل ہیں،یہ عورتیں مختلف روپ دھار کر ائیر پورٹ کے اندر جاتی تھیں بیرون ملک سے واپس آنے والی اوور سیز فیملیز کی ریکی کر کے انہیں ٹارگٹ کرتیں اور اس حوالے سے ائیر پورٹ کے باہر موجود ڈکیت گینگ کے مرد ارکان کو آگاہ کرتیں جو ائیر پورٹ سے باہر آنے والی اوور سیز فیملیز کا تعاقب کرتے،ملزمان کے ساتھ کچھ فاصلے پر پولیس اور فورسز کی وردیاں پہن کر کھڑے ہوتے جو بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی گاڑیاں روک کر ان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی،خواتین سے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتے،مزاحمت کرنے پر ملزمان فائرنگ کر کے بے گناہوں کو زخمی بھی کر دیتے،ایس پی نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی نے انکشاف کیا کہ ان کے2ساتھی ڈاکو اٹک میں گرفتار ہیں جن کو شامل تفتیش کرنے کے لئے قانونی طریق کار اختیار کیا جا رہا ہے جبکہ اسی گینگ سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان تھانہ واہ صدر سے مختلف مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس پی پوٹھوہار سید علی،اے ایس پی کینٹ کامران حمید،ایس ایچ او مورگاہ اعزاز عظیم،ایس ایچ او ویسٹریج طاہرریحان سمیت پوری پولیس ٹیم،ڈولفن اہلکار سب شاباش اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی شبانہ روز کی محنت سے ایسا ڈکیت گینگ قانون کے شکنجے میں آیا جو ان شخصیات کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا جو بیرون ملک سرمایہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں،اوور سیز پاکستانیوں کے جان و مال کا تحفظ پنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،ایس پی نے بتایا کہ ”عامری“ ڈکیت گینگ کے گرفتار سرغنہ اور اس کے ساتھی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں سے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا گیا،ادھر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اس ڈکیت گینگ کی گرفتاری کوپنڈی پولیس کی شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر سی پی او فیصل رانا اور پنڈی پولیس کی بھر پور پذیرائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں