criminals-mental-illness 78

خواجہ سراؤں اور ان کے ساتھ پرفارم کرنے والے افراد کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ”ذکی“ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی:خواجہ سراؤں اور ان کے ساتھ پرفارم کرنے والے افراد کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ”ذکی“ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان ڈانس پارٹیوں سے واپس آنے والے خواجہ سراؤں کوٹارگٹ کر کے ان سے نقدی وغیرہ چھین لیتے تھے،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ روات نے ڈکیتی کی متعدد وارادتوں میں مطلوب ”زکی ڈکیت“ گینگ کے سرغنہ زاکر عرف زکی اس کے2ساتھیوں صدف اسلام اور نعمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں خواجہ سراؤں اور ان کے ساتھ پرفارم کرنے والے ڈھولچیوں سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا،ملزمان نے ایک روز قبل 4خواجہ سراؤں علی عرف عالیہ،شاہد عرف پائل،شکیل عرف نوشی اور نومی عرف شلپا کو ایک ڈھول بجانے والے عرفان حیدر سمیت اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ملزمان ان سے نقدی اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوئے،ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ایک ایسے گینگ کو آپریٹ کرتے ہیں جو ڈانس پارٹیوں سے واپس آنے والے خواجہ سراؤں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا،سی پی او فیصل رانا نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے خواجہ سراؤں کے احساس تحفظ میں اضافہ ہو گا،انہوں نے ہدایت کی کہ اس گینگ کے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،ملزمان سے وہ مال بھی بر آمد کیا جائے جو انہوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خواجہ سراؤں سے چھینا،سی پی او نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کر کے وہ وارداتیں بھی ٹریس کی جائیں جو اس ڈکیت گینگ نے کی ہیں،ادھر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں نے خواجہ سراؤں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی اور فیصل رانا اور پنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں