cpo-pindi 102

حالیہ صورتحال میں قانون پر عمل داری کے حوالے سے پنڈی پولیس مکمل الرٹ ر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا

راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال میں قانون پر عمل داری کے حوالے سے پنڈی پولیس مکمل الرٹ،بیدار اور تیار ہے،محکمہ داخلہ اور مجاز اتھارٹیز نے قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جو روڈ میپ دیا اس کے ایک ایک ایس او پی پر عمل کیا جائے گا،مجمع خلاف قانون سے کس طرح قانون کے مطابق نمٹنا ہے اس کے لئے پنڈی پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی لئے پنڈی پولیس مصرو ف عمل ہے غیر معمولی حالات ہمیشہ غیر معمولی کارکردگی کا تقاضا کرتے ہیں اور اس کے لئے قانون کے عین مطابق اختیار کیا گیا طریق کار ہی مناسب اور بہتر نتائج دیتا ہے،پنڈی پولیس کو حالیہ صورتحال کے تناظر میں مجاز اتھارٹیز نے جو اہداف دئیے تھے ان کے حصول قانون،قانون اور صرف قانون کے دائرے میں روڈ میپ تیار کر کے اس کی بریفنگ راولپنڈی پولیس کے ایک ایک اہلکار کو دے دی گئی ہے،راولپنڈی پولیس قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس 24/7کام کر کے وہ تمام پیش بندی اقدامات اٹھا چکی ہے جو حالیہ صورتحال سے نمٹنے اور اس میں قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے ناگزیر ہے،سی پی او نے کہا کہ جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی بھی مشترکہ حکمت عملی پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے،ان سب تیاریوں کا مقصد مجاز اتھارٹیز کے احکامات پر فوری،بروقت اور نتیجہ خیز عمل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ز اپنے تھانوں،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز،ڈویژنل ایس پیز اہنے ڈویژن جبکہ ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ان تمام معاملات کے اوور آل انچارج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی اور اس مجاز اتھارٹیز کے احکامات کے تحت مکمل عمل در آمد قانون کی حکمرانی کی مکمل ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں