.ڈینگی 72

راولپنڈی میں موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 84 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی

راولپنڈی میں موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی کنٹرول نہ ہو سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 84 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی،رواں سیزن میں 9683 شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 111 افراد کو گرفتار بھی کیا گیاراولپنڈی میں بڑھتی ہوئی ڈینگی کی وباء پر قابو نہ پایا جا سکا، موبائل ہیلتھ یونٹس اور آگاہی مہم بھی کارآمد ثابت نہ ہو رہی ہے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کے باوجود ڈینگی کی وبا دن بدن بڑھتی جا رہی ہے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے مزید 84 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں،اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سپرے نہ کرنے کی وجہ سے شہر اقتدار سے بھی شہری لائے جا رہے ہیں رواں سیزن میں اب تک ڈینگی مرض میں مبتلا ہو کر 52 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 9683 تک پہنچ چکی ہے،ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سیزن حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 306 مقدمات درج کیے گئے اور 111 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں