murree-news murree 81

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن جاری

راولپنڈی ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) کی ہد ایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عوام الناس کو منظورشدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے حوالے سے معلومات دے رہا ہے تاکہ لوگ نقصانات سے بچ سکیں۔ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای نے غیر قانونی اور منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے حوالے سے اشتہارات جار ی کیے جو شائع ہو چکے ہیں، اس حوالے سے عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پلاٹ خریدنے سے پہلے آرڈی اے کی طرف سے دئیے گئے اشتہار ات کو پڑھیں،پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) آرڈی اے سے پتا کریں اور ویب سائٹ www.rda.gop.pkسے چیک کریں کہ ہاؤسنگ سکیم منظور شدہ ہے یا نہیں۔ اشتہار شائع ہوجانے کے بعد نیا پلان تیا ر کیا جار ہا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا، تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کونوٹس جاری کر دیے ہیں، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر طرح کے غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رہیں اور تنبیہ کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ترقیاتی کاموں کو روک دیں بصورت دیگر آ رڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ اور بکنگ دفاتر کو مسمار اور سربمہر کر دے گا اور ان کے مالکان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جائے گی، مزید شہریوں کو انتباہ کی جاتی ہے کہ وہ ان غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، اگراس کے باجود وہ ان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو نقصان کی ذمہ داری انکی اپنی ہوگی۔ ترجمان آرڈی اے حافظ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ کو ہدائت کی ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بغیر خوف وخطر کے سخت کاروائی جاری رکھیں اور اس ضمن میں کوئی پریشر قبول نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں