محمد احسان طفیل 91

راولپنڈی ریجن کے 64ہیڈ کانسٹیبلان کومحکمانہ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر اے ایس آئی عہدہ پر ترقیاب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے راولپنڈی ریجن کے 64ہیڈ کانسٹیبلان کومحکمانہ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر اے ایس آئی عہدہ پر ترقیاب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ترقیاب ہونے والوں میں ضلع راولپنڈی کے44،اٹک سے11،چکوال سے05اور جہلم سے 04ہیڈکانسٹیبلان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے گزشتہ روزہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی ترقیابی کے لئے قائم بورڈ کی صدارت کی۔ پروموشن بورڈ میں آر پی او راولپنڈی سمیت سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا، ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری، ڈی پی او چکوال عادل میمن اور ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) حماد عابداور ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات شامل تھے۔ محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کانسٹیبلان جو کہ لسٹ ڈی میں درج شدہ تھے کی بطور اے ایس آئی عہدہ پر ترقیابی کے لئے تمام امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے کل 64ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی عہدہ پر ترقیابی کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ترقیاب ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو دو سال کے عرصہ کے لئے پروبیشن پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے ترقیاب ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاب ہونے پر آپکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لہٰذا اب آپ کو زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض کو سرانجام دینا ہوگا۔ آپ اپنے آپ کو عوام کے جان و مال کے تحفظ،میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لئے وقف کر دیں۔راولپنڈی ضلع سے ترقیاب ہونے والوں میں لیڈی فوزیہ یاسمین، صادق عباس،ارشاد،محمدافضل بیگ،قمررشید،وقاص،بابر،جمیل، شہزادہ آفتاب،عمران رضا،وسیم شہزاد، محمداعظم،کوثرعلی،وقار،معین،سعید،عابد،عمران،عرفان،حماد،عبدالمجاہد،عمران، سہیل صادق،رستم، کامران، شاہ جہان، عنصر، عقیل، محمدکبیر، وقاص، آصف، بلال، ثاقب،آصف محمود،وحید،عاطف،منور،عمران،حفیظ،رضوان،نزاکت،ذیشان،احسان اللہ،مظہر عباس شامل ہیں، جبکہ ضلع اٹک سے شہزاد انجم، محمد آصف،ذوالفقار علی،مدثر اقبال، طاہر علی،عبدالحمید،مدثر ضمیر،علی اکثر، عامر شہزاد، محمد زاہد، محمد ذیشان شامل ہیں، ضلع چکوال سے جنید افضل، زبیر خان،شوکت ندیم، عامر بلال، محمد شفیق شامل ہیں، ضلع جہلم سے نذر عباس، کلیم عباس، محمد اسجد اور شکیل احمد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں