پنجاب_پولیس_پاکستان_لوگو 57

سی پی او محمد فیصل رانا کا 9سالہ نوید کے قتل پر فالواپ،ایس پی پوٹھوہار سے مقدمہ سے متعلق پراگرس رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی :سی پی او محمد فیصل رانا کا 9سالہ نوید کے قتل پر فالواپ،ایس پی پوٹھوہار سے مقدمہ سے متعلق پراگرس رپورٹ طلب کرلی، سی پی او نے کہا کہ یہ کیس پولیس کیلئے چیلنج ہے، ایس پی پوٹھوہار نے مقدمہ سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے،جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں،ضرورت پڑنے پر DNAٹیسٹ بھی کروایا جا سکتا ہے،ادھر 9سالہ نوید کے والدین نے سی پی او محمد فیصل رانا کو اپنا مسیحا قرار دیا اور ہاتھ اٹھااٹھا کر دعائیں دیں،معصوم بچے نوید کے والد اجمیر نے راولپنڈی پولیس پر پورے اعتماد کا اظہار کیا اور تمام تفتیشی عمل پر اطمینان ظاہر کیا،سی پی او نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں،بچے ہمارا مستقبل اور ان کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،سی پی او نے ہدایات جاری کیں کہ اس کیس کے تمام ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے چالان مکمل کرکے معزز عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کوئی جرائم پیشہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی کرنے سے پہلے قانون سے ڈرے،سی پی او نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمے سے متعلق پراگرس اور کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں