CTO RWP 43

سی پی او محمد فیصل رانا کا سنگین وارداتوں کے حوالے سے فالو اپ جاری

راولپنڈی سی پی او محمد فیصل رانا کا سنگین وارداتوں کے حوالے سے فالو اپ جاری،ڈویژنل ایس پیز سے پراگرس رپورٹ طلب کرلی،رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان، سی پی او نے مقدمات کو جلد ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کردی،مقدمات ٹریس نہ ہونے کی صورت میں جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگا سکتاہوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی صدر رائے مظہر اقبال، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی راول آصف مسعود سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران سی پی او محمد فیصل رانا نے رہزنی اور ڈکیتی کی اکا دکا وارداتوں پر متعلقہ ایس پیز سے رپورٹ طلب کی اور ٹریسنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا پوچھا، ایس پی راول نے بتایا کہ پیرودھائی کے علاقہ میں ہونے والی واردات کے حوالے سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے،علاقے کی جیو فینسنگ کروائی گئی ہے اور گینگز کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا ہے، ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے، سی پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،جدید خطوط پر تفتیشی عمل کو تیز کیا جائے تاکہ گناہگاروں کو جلد از جلد سزا دلوائی جا سکے اور راولپنڈی کی عوام کے سامنے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی قانونی شکنی کا سوچنا بھی گوارا نہ کرے،پروفیشنل پولیسنگ سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں