جرائم پیشہ 43

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2765گرام چرس،385لیٹر شراب،2پستول30بور معہ10روند،150پتنگیں اور4ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے مشتاق سے 1350گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نعمان سے 460گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے تنویر سے 220گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے ارسلان سے 485گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے تنویر سے 250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے طاہر سے 5لیٹر شراب،صابر سے 5لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے احسن سے 340لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے علی سے 5لیٹر شراب،مصورسے 5لیٹر شراب،جہانزیب سے 5لیٹر شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے صداقت سے10لیٹر شراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے عادل سے10لیٹر شراب،تھانہ مندرہ پولیس نے واجد سے 1پستول30بور معہ5روند،تھانہ نصیرآباد پولیس نے شہاب الدین سے 1پستول30بور معہ5روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے ادریس سے70پتنگیں اور 2ڈوریں،سجاد سے 80پتنگیں اور 2ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں