50

پنڈی میں سنگین وارداتوں کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری کا سلسلہ جاری

راولپنڈی: پنڈی میں سنگین وارداتوں کے بعد ملزمان کی فوری گرفتاری کا سلسلہ جاری،تھانہ مری کے علاقہ میں دوست کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان واردات کے فوری بعد گرفتار،مقتول کے نازک عضو پر لفظ”جی“ لکھا بتایا جاتا ہے جس سے یہ واردات کسی لڑکی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ مری کے علاقہ میں پی او ایف واہ کے ملازم بشارت کے جواں سال بیٹے عمان کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا،بشارت کی طرف سے بیٹے کے قتل کی درخواست موصول ہونے پر تھانہ مری میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ ملزمان اسامہ اور طیب کے خلاف درج کر لیا گیا،پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس پی کا کہنا تھا کہ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے نازک عضو پر لفظ ”جی“ لکھا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ وقوعہ کسی لڑکی کے چکر میں بھی ہو سکتا ہے،سی پی او فیصل رانا نے مری جیسے حساس علاقہ میں قتل جیسی سنگین واردات کے ملزم کی فوری گرفتاری پروفیشنل پولیسنگ کا ثبوت ہے،قتل کے محرکات کا سامنے آنا بھی ضروری ہے جبکہ ملزمان کی تفتیش قانون کے عین مطابق اس سپرٹ سے کی جائے کہ ٹھوس ثبوت اکٹھے کر کے ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ ملزمان کو معزز عدالت سے قانون کے مطابق سزا مل سکے،سی پی او نے کہا کہ تفتیشی ٹیم قتل کیے اس مقدمہ کی تفتیش ان تمام زاویوں پر کرے جو اس واردات کے امکانی حد تک محرکات ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں