murree-news murree 60

آر پی او اور سی پی او کی کھلی کچہریوں سے پنڈی کی عوام کو ریلیف ملنے لگا

راولپنڈی:آر پی او اور سی پی او کی کھلی کچہریوں سے پنڈی کی عوام کو ریلیف ملنے لگا،پاک فوج کے دو ریٹائرڈ کیپٹنز کی بطور کمانڈر پولیس آفیسر تعیناتی سے سماجی حلقے مطمئن،جن کھلی کچہریوں میں پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگتے تھے ان میں مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری ہونے لگے،منتخب عوامی نمائندوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر آر پی او اور سی پی او کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایات کے عین مطابق راولپنڈی میں تعینات پاک فوج کے دو ریٹائرڈ کیپٹنز ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) احسان طفیل اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی مسلسل لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کی مقبولیت کا گراف دن بدن اسقدر بڑھتا جا رہا ہے کہ یہ کچہریاں پولیس کے حق میں نعرہ بازی کے حوالے سے عوامی جلسوں میں تبدیل ہونے لگی ہیں،آر پی او کیپٹن(ر) احسان طفیل کی کھلی کچہری میں ڈویژن راول پنڈی کے چاروں اضلاع پنڈی،چکوال،جہلم اور اٹک سے لوگ آتے ہیں جن کی سفر کی تھکان اس وقت دور ہو جاتی ہے جب ان کے مسائل موقع پر حل ہونے کے احکامات آر پی او جاری کرتے ہیں،اسی طرح سی پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا بھی باقاعدگی کے ساتھ کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ آر پی او اور سی پی او دونوں کھلی کچہری میں موجود عوام کو پولیس پر تنقید کی دعوت دیتے ہیں لیکن جن لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں وہ کھڑے ہو کر عوام کی طرف سے پولیس کی پروفیشنل کارکردگی کی تعریف و توصیف شروع کر دیتے ہیں جنہیں یہ دونون افسران روکتے بھی ہیں،آر پی او احسان طفیل کی تاکیدانہ مانیٹرنگ کی وجہ سے پنڈی پولیس کی کارکردگی فیصل رانا کی کمانڈ میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے خاص کر قتل سمیت کسی بھی سنگین واردات کی اطلاع پر آر پی او احسان طفیل کی مانیٹرنگ اور سی پی او فیصل رانا کی کمانڈنگ فوری شروع ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ملزمان فوری گرفتار ہو جاتے ہیں،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی بھائی سمیت فوری گرفتاری،مشہور زمانہ مبین شنواری کیس کے تمام ملزمان سمیت سٹریٹ کرائم کرنے والے 2ڈکیت گینگوں کی ایس پی پوٹھوہار سید علی کی نگرانی میں فوری گرفتاری پر سماجی حلقے سوشل میڈیا پر پنڈی پولیس کی خاصی پذیرائی کر رہے ہیں،فیصل رانا تو پولیس کی اس مثبت کارکردگی کا کریڈٹ پنڈی کے پروفیشنل میڈیا کو بھی دے رہے ہیں جو بروقت نشان دہی کر کے پولیس کو متوجہ کرتا ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دو ریٹائرڈ کیپٹنز آر پی او احسان طفیل اور سی پی او فیصل رانا کی کمال انڈر سٹینڈنگ اور سینئر و جونیئر پولیس آفیسر کے پیرا میٹر میں قابل رشک ورکنگ ریلیشن شپ پنڈی کی عوام کو قانون شکنوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلا دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں