Murree news 59

راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ادارے کیلئے لاء افسر کی تقرری، چالیس رہائشی و کمرشل نقشوں

راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ادارے کیلئے لاء افسر کی تقرری، چالیس رہائشی و کمرشل نقشوں ، ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر دوبارہ کروانے ، کینٹ ایریاز میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے سینی ٹیشن شعبے کیلئے کرائے پر مزید گاڑیاں حاصل کرنے سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی ۔گزشتہ روز چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ماہانہ اجلاس صدر بریگیڈئر شہزاد تنویر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو آفیسر علی عرفان رضوی ، وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز کے علاوہ منتخب و نامزد ممبران وغیرہ نے شرکت کی۔ عرفان امتیاز نے بتایا کہ اجلاس میں کینٹ کے تعلیمی اداروں کیلئے فرنیچر کی خریداری ، ٹیکس معافی کے کیسز، ڈسپنسری میں لیبارٹری کے سامان اور ادویات کی خریداری کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ملازمین کیلئے موٹر سائیکل اور بلڈنگ الائونس ، ہیڈکوارٹر ایم ایل اینڈ سی کی ہدایت کے مطابق ادارے کیلئے لاء افسر کی تقرری ، ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع، جہلم روڈ پر ٹک شاپس بنانے سمیت 35رہائشی اور چار کمرشل نقشوں کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں