murree-news murree 59

راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن جاری

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) کے چیئر مین محمد عارف عباسی کی ہد ایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عوام الناس کو منظورشدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے حوالے سے معلومات دے رہا ہے تاکہ لوگ نقصانات سے بچ سکیں۔ اس حوالے سے عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پلاٹ خریدنے سے پہلے آرڈی اے کی طرف سے دئیے گئے اشتہار ات کو پرھیں، آرڈی اے آفس سے پتا کریں اور ویب سائٹ www.rda.gop.pkسے چیک کریں کہ ہاؤسنگ سکیم منظور شدہ ہے یا نہیں۔تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر طرح کے غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رہیں اور تنبیہ کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ترقیاتی کاموں کو روک دیں بصورت دیگر آ رڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ اور بکنگ دفاتر کو مسمار اور سربمہر کر دے گا اور ان کے مالکان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جائے گی، مزید شہریوں کو انتباہ کی جاتی ہے کہ وہ ان غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، اگراس کے باجود وہ ان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو نقصان کی ذمہ داری انکی اپنی ہوگی۔ ترجمان آرڈی اے حافظ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ کو ہدائت کی ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی جاری رکھیں اور اس ضمن میں کوئی پریشر قبول نہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں