murreenews 111

راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کو مشتعل افراد سے بچا کر گرفتار کر لیا

راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کو مشتعل افراد سے بچا کر گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل راناکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کلر سیداں کے علاقے باغ اڈہ میں ایک شخص ملزم شاہد انجم نے فائرنگ کر کے 3افراد ساجد محمود،اسد محمود اور منیر کو زخمی کر دیا،فائرنگ کی آواز سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے جو ملزم کو پکڑ کر خودبدلہ لینا چاہتے تھے اسی دوران پولیس کو اطلاع مل گئی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے موقع پر پہنچ کر ملزم کومشتعل ہجوم کے نرغے سے نکالا اور گرفتار کر لیا،ایس پی نے بتایا کہ ملزم شاہد انجم کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے بیٹھی تھی جس کا خیال تھا کہ زخمی ہونے والے افراد اس کی اہلیہ کو میکے رہنے پر اکساتے ہیں،ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج کر لیا گیا ہے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس کا فرض اولین ہے کہ بروقت کارروائی کر کے قانون شکنوں کو گرفتار کرے،جائے وقوعہ پر پولیس بروقت پہنچ جائے تو معاشرتی امن خراب نہیں ہوتا،اگر پولیس اس وقوعہ پر بروقت کارروائی نہ کرتی تو یہاں پر بڑی قانون شکنیوں کے خطرات موجود تھے،سی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اس کا چالان ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے۔