.ڈینگی 84

راولپنڈی میں فلاحی تنظیموں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی مہم کابیڑا اٹھالیا

راولپنڈی میں فلاحی تنظیموں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی مہم کابیڑا اٹھالیا، بنی چوک میں کیمپ قائم، شہر بھر میں مزید کیمپ بھی لگانے کااعلان،عوام میں صفائی اورڈینگی سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ کے ساتھ ڈینگی سے بچائو کیلئے لوشن کے ساشے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقات کرکے انسداد ڈینگی سے متعلق عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے کی اپیل کی تھی جس پر ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمداسلم میتلا اور سوشل ویلفیئر آفیسر عائشہ لطیف کی زیرنگرانی روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر طاہرہ مشتاق نے بنی چوک میں کیمپ قائم کردیا جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ اور ڈینگی سے بچائو کیلئے لوشن کے ساشے تقسیم کئے جارہے ہیں، دوسرے مرحلے میں یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئرسوسائٹی مرد وخواتین قومی کھلاڑیوں کی مدد سے آگاہی مہم چلائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں