cpo rwp 73

سی پی او کی تھانہ گوجر خان اور تھانہ جاتلی کی انسپکشن،سی پی او کی آمد کا سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے

راولپنڈی:سی پی او کی تھانہ گوجر خان اور تھانہ جاتلی کی انسپکشن،سی پی او کی آمد کا سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے،وارداتوں کے ٹریس اور ریکوری کی شرح میں اضافے پر سی پی او کو مبارکباد،بچوں کے تحفظ کے لئے پنڈی پولیس کے نتیجہ خیز اقدمات کو عوام نے ”آئیڈیل فرینڈلی پولیسنگ“ قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تھانہ جاتلی اور تھانہ گوجر خان کی انسپکشن کی،ان تھانوں میں پہنچنے پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او کا استقبال کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،سی پی او نے دونوں تھانوں کے ریکارڈ کو چیک کیا،حوالات کا معائنہ کیا،زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے بریفنگ لی،سی پی او کی آمد کا سن کر تھانہ گوجر خان میں مردو خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی،جنہوں نے سی پی او فیصل رانا کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جو اقدامات قانون کے دائرے میں اٹھا رہے ہیں ان کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں،عوام کا کہنا تھا کہ انہیں اقدامات کی وجہ سے سنگین وارداتیں ٹریس ہونے اور مال مسروقہ کی ریکوری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہونے لگا ہے،عوام میں موجود لوگوں نے کہا کہ ہم بچوں کے والدین ہیں،پنڈی پولیس نے جس طرح تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے امام مسجد کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کی سفاکیت کا پردہ چاک کیا اس کی پنڈی پولیس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،عوام کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے فیصل رانا نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور پنڈی پولیس کو جو روڈ میپ دیاہے اس پر ہم ان کے مشکور ہیں،اس موقع پر سی پی او نے عوام کی شکایات بھی سنیں اور ان کے حل کے موقع پر احکامات جاری کئے،سی پی او نے پنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ ایوارڈپنڈی پولیس کی کارکردگی کئی ہزار گنا بڑھانے کا سبب بنے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گلشن ہے ہمیں جان سے عزیز ہے ہم نے اس گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے،انہوں نے کہا کہ پنڈی پولیس میں وہی افسر کام کرسکے گا جو قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے گا،دریں اثناء سی پی او فیصل رانا نے تھانہ جاتلی اور تھانہ گوجر خان میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے،ہم نے عوام کو بروقت انصاف دینا ہے،سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں مقدمات کی فوری رجسٹریشن ہونی چاہیے کیوں کہ جرم چھپانے سے نہیں بلکہ ٹریس کرنے سے ختم ہوتا ہے،جو کوئی جرم چھپائے گا اسے محکمہ میں چھپنے نہیں دوں گا،سی پی او نے کہا کہ جس طرح پنڈی پولیس میں غفلت اور شکایات پر محکمانہ احتساب ہوتا ہے اسی طرح بہتر کارکردگی پر پولیس والوں کو قانون کے مطابق جزا بھی دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں