حادثات 78

راولپنڈی  ڈمپر ٹرکوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں خصوصی مہم شروع کر دی گئی

راولپنڈی  ڈمپر ٹرکوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں خصوصی مہم شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے حکم پر 14روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک فاروق مظہر نے تمام اضلاع کے ٹریفک پولیس سربراہوں کو بذیعہ مراسلہ ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈمپر ٹرکوں اور انکے ڈرائیوروں کا ریکارڈ مرتب کریں۔ تمام ڈمپروں اور آئل ٹینکروں کے روٹ پرمٹوں، فٹنس سرٹیفکیٹس، ڈرائیونگ لائسنسوں اور جسمانی فٹنس کی جانچ پڑتال کرائیں۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اس بابت فوری طور پر کام کریں۔ انہوں نے ڈمپر ٹرک مالکان کو ہدایت کی کہ ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اپ اور لائسنسوں کی جانچ پڑتال کروالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں