raja-basharat- 51

ورکنگ وویمن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور خالی آسامیوں پر جلد ہی بھرتی کی جائیگی۔محمد بشارت راجہ

راولپنڈی صوبائی وزیر قانون و بیت المال پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم یتیم، لاوارث، مستحق، نادار بچوں اور ورکنگ وویمن کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ پہلی بار صوبے میں سوشل ویلفیئر پالیسی لائی جا رہی ہے۔ ورکنگ وویمن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور خالی آسامیوں پر جلد ہی بھرتی کی جائیگی۔ سوشل ویلفیئر کا سٹرکچر ریفارم اور ایک جیسی نوعیت کے اداروں کو اکٹھا کر دیا جائیگا تاکہ کارکردگی بہتر ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس شمس آباد اور مسلم ٹائون راولپنڈی کے ذیلی اداروں کے دورے کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں دارالامن، کاشانہ، صنعت زار، عافیت اور گہوارہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر اداروں میں موجود بچوں اور بیوہ خواتین کو بہتر معیار زندگی کے ساتھ ساتھ جدید علوم فنون سے بہرہ ور کرنے اور پیشہ وارانہ شعبوں میں تربیت فراہم کر کے معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں