.ڈینگی 54

راولپنڈی  پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم

راولپنڈی  پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم راولپنڈی کے فوکل پرسن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کے تعاون اور مدد سے ڈینگی کو شکست دے گی ۔وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے ۔ عوام اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی کے پھیلائو کا اسباب بننے والے تمام عوامل کو ختم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ راشد حفیظ نے ڈی سی آفس میں اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں کوئی غفلت ، سستی یا لاپرواہی نہ کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام اور مکمل سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں