murreenews 65

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب،2پستول 30بور معہ 6روند اور سامان آتش بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے نعمان سے 10لیٹر شراب،تھانہ روات پولیس نے فرقان سے 10لیٹر شراب تھانہ مندرہ پولیس نے کاشف سے 1پستول 30بور معہ 3روند، تھانہ سول لائن پولیس نے نعمان سے 1پستول30بور معہ 3روند جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آصف،مظہر، جمیل،سکندر،مزمل،خلیل،ذیشان،اور سجاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1085ہوائیاں، 170انار آتش بازی، 1050سوتر گولے، 58چائنہ پٹے اور 2252کانے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں