بھتہ وصول 75

بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے کے لئے سی پی اوکے عملی اقدامات جاری

راولپنڈی بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے کے لئے سی پی اوکے عملی اقدامات جاری،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں بچے کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،دینی طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم کو آج پیر کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا،سماجی تنظیموں کی طرف سے بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے پنڈی پولیس کے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کی تعریف کا سلسلہ بھی جاری،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا پنڈی کے بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے پنڈی پولیس کے عملی اقدامات کی24/7مانیٹرنگ کر رہے ہیں،اتوار کو چھٹی کے باجود انہوں نے پنڈی پولیس کے2تھانوں میں بچوں کو استحصال کا نشانہ بنانے کے حوالے سے جو وارداتیں حالیہ دنوں میں پنڈی پولیس نے پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے ٹریس کر کے سفاک ملزمان کو گرفتار کیا اس کے حوالے سے فالو اپ رپورٹس لیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھانہ واہ کینٹ میں یتیم بچے 7ویں جماعت کے طالبعلم فواد کو بلیک میل کر کے اس سے بھتہ وصول کرنے والے گرفتار ملزم جعفر شاہ کو مقامی سول عدالت میں پیش کیا گیا،مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کا ہے اسے ٹرائل بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل ہونا ہے لیکن اتوار کو چھٹی کی وجہ سے گرفتار ملزم کو قانوی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقامی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا،ملزم سے تفتیش کی جائے گی جس روز جسمانی ریمانڈ ختم ہو گا ملزم جعفر شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،سی پی او نے ایس پی کو ہدایت کی کہ ملزم کی نشاندہی پراس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے جبکہ مقدمہ کی مدعی پارٹی کو تمام تر اقدامات سے آگاہ رکھا جائے،ادھر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صدر بیرونی میں دینی طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم لیاقت کو آج پیر کے روز ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا،سی پی او نے کہا کہ یہ کیس پولیس کی پروفیشنل کمانڈ جس طرح منظر عام پر لے کر آئی اس کا فرینڈلی اور عوام دوست پولیسنگ کے حوالے سے معاشرے پر بڑا مثبت تاثر قائم ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کیسوں میں پولیس کی فعال اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی وجہ سے پنڈی کی قانون پسند عوام یہاں کی پولیس کے پہلے سے زیادہ پشتی بان ہو گئے ہیں،ادھر سماجی تنظیموں کی طرف سے بچوں کی حفاظت اور ان کو ہر قسم کے تشدد و استحصال سے بچانے کے لئے سی پی او فیصل رانا کے نظر آنے والے عملی اقدامات پر ان کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے،سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پولیس کے بچوں کی حفاظت کے عملی اقدامات کی وجہ سے والدین میں بچوں کے حوالے سے احساس تحفظ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں