پراپرٹی ٹیکس 118

راولپنڈی ڈویژن نے مبینہ کم ریکوری کے کیس میں ملوث دو درجن پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کی ذاتی شنوائی مکمل کر لی

راولپنڈی  ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے مبینہ کم ریکوری کے کیس میں ملوث دو درجن پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کی ذاتی شنوائی مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کم ریکوری پر پیڈا ایکٹ کے تحت تقریباً دو درجن پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کیخلاف انکوائری شروع کی گئی تھی، انکوائری افسر موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی ملک امجد نے انکوائری مکمل کر لی ہے۔ جس میں بعض انسپکٹروں کی انکریمنٹس روکنے جبکہ جنہوں نے اپنی ریکوری بہتر کر لی تھی کو سنشور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔