ا آئیسکو 113

اسلام آباد  دوران کام لائن سٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانا آئیسکو انتظامیہ اور فیلڈ افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

اسلام آباد  دوران کام لائن سٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانا آئیسکو انتظامیہ اور فیلڈ افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ حادثات کی وجہ سیفٹی کے طے کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنا اور حد سے زیادہ خود اعتمادی ہے، انسانی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارآئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے آپریشن سرکلز کے ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کے دوران آئیسکو چیف کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کرنیوالے صارفین کو 49کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔