.ڈینگی 56

.ڈینگی پھیلنے کی آڑ میں مچھر سے بچائو کی چیزیں بھی کئی گنا مہنگی کردی گئیں

راولپنڈی.ڈینگی پھیلنے کی آڑ میں مچھر سے بچائو کی چیزیں بھی کئی گنا مہنگی کردی گئیں ۔ڈینگی بخار کی گولیوں کا پتہ جو نو سے دس روپے کا تھا تیرہ سے چودہ روپے کا ہوچکا ہے۔ سیرپ پچاس روپے کا تھا اب 78روپے کا ہے۔ بچوں کیلئے ڈراپس 25روپے کے تھے اب 40 روپے کےہیں۔اسی طرح مچھر سے بچائو والی تمام چیزیں مہنگی ہیں۔کوائل پچھلے سال 60روپے کا ڈبہ تھا جو اب75روپے،لوشن کی چھوٹی بوتل130روپے جبکہ کریم125روپے کی ہے۔ سپرے 260روپے کا عام کمپنی جبکہ اچھے والا 625روپے کا ہے۔بجلی سے چلنے والےآلہ کا آئل 200روپے میں مل رہا ہے جو گزشتہ برس 165اور دوسال پہلے130روپے کا تھا۔بڑی کمپنیوں کے ساتھ ناقص مال بنانےوالی کمپنیوں کی بھی چاندی ہوچکی ہے۔بازار مختلف برانڈز کی چیزوں سے بھرے پڑےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں