Islamabad-Women-Chamber-of-Commerce- 55

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ نے کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ نے کامیابی حاصل کرلی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق کارپوریٹ کلاس میں عثمان خالد نے سب سے زیادہ 392 ووٹ حاصل کئے اور ایسوسی ایٹ کلاس میں احسن ظفر بختاوری نے سب سے زیادہ 696 ووٹ حاصل کیےفہد وحید نے 388 شوکت اللہ نے 374 ،عبدالرحمان خان نے 365 اورنعیم پراچہ نے 363 ووٹ حاصل کیے ،ایسوسی ایٹ کلاس سےمحبوب احمد خان نے 658 عبدالرحمٰن صدیقی نے 646 اسلم کھوکھر نے 646 سیف الرحمان نے 644 بابو علیم 621 ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے کامیابی کے بعد فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین ملک زبیر احمد ، الیکشن مہم کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی، شریک چیئرمین ظفر بختاوری نے ممبران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاونڈر گروپ کے نامزد کردہ امیدواروں پر ممبران کا بھرپور اعتماد ہماری کارکردگی کی تصدیق ہےانشاءاللہ آئندہ فاؤنڈر گروپ نئے عزم اور ولولے سے کام کرے گابلیو ایریا ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ صغیر احمد ملک نے فائونڈر گروپ کی کامیابی پر مٹھائی تقسیم کی اور اسلام آباد چیمبر کے سالانہ الیکشن میں جیتنے والے تمام فل اور ایسوسی ایٹ ممبروں کو فرداً فرداً مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں