انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان 85

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایک ہی تھا نےمیں بار بار پوسٹنگ لینے والوں کی فہرست تیار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایک ہی تھا نےمیں بار بار پوسٹنگ لینے والوں کی فہرست تیار کر کے انہیں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے، منگل کو سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز، ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنانا آرپی اوز اور ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے، فیلڈ افسران تھانوں کے اچانک دوروں کو اپنا معمول بنائیں،فرنٹ ڈیسک، آپریشنزاور انویسٹی گیشنزکے شعبوں میں متعین سٹاف کی ورکنگ کا بغور جائزہ لیں اور سنٹرل پولیس آفس کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق فرائض کی انجام دہی کو ہر صورت یقینی بنائیں، انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی کی ٹیموں کی جانب سے تھانوں کے اچانک دوروں کی رپورٹس میں اگر غیر قانونی حراست یا کسی بھی طرح کی بے ضابطگی رپورٹ ہو تو قانونی اور محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، آئی جی نے کہا کہ ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے پولیس افسرا ن کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں