اڈیالہ جیل 60

اڈیالہ جیل میں حوالاتی کیسا تھ جنسی زیادتی کیس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نے 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں حوالاتی کیسا تھ جنسی زیادتی کیس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نے 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ 5 اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل کی بھی معطلی متوقع ہے ۔سیشن جج مسعود اختر کے دورے کے دوران ایک حوالاتی تیمور اختر نے ان سے شکایت کی تھی کہ جیل اہلکار سجاد خان نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے جس پر اس کا میڈیکل بھی کرایا گیا تھا اس کیس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے 12 اہلکاروں کو معطل کردیا جن میں محمد حسین چیف وارڈر محمد حیات ہیڈ وارڈر امیر خان ہیڈ وارڈر خالد پرویز ہیڈ وارڈر محمد یوسف ہیڈ وارڈر ۔ساجد یاسین ۔ غلام ربانی ناصر محمود ۔غلام علی ۔ عرفان احمد ۔محمد ارشد ۔ نوشیر خان شامل ہیں ۔جبکہ پانچ اسسٹنٹ س عمران ریاض۔غلام رضا ۔ عدیل ظفر۔محمد حسین ۔اور ظفر غوری کی معطلی کا امکان ہے ادھر سیشن جج اسلام آباد عطاء ربانی نے جیل کا دورہ کیا جیل سپریٹنڈنٹ ثاقب نذر نے ان کو جیل کا دورہ کرایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں