Dengue-Flex 60

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) کے چیئر مین محمد عارف عباسی ڈینگی ہدایات

 راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) کے چیئر مین محمد عارف عباسی کی جانب سے دی جانے والی انسداد ڈینگی ہدایات کی روشنی میں لینڈ یوس اینڈ بلڈنگ کنٹرول (ایل ڈی اینڈ ای ایم) ونگ آرڈی اے نے آپریشن کرتے ہوے ائرپورٹ ہاؤسنگ سکیم، لائرز کالونی اور جوڈیشل کالونی راولپنڈی میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں سترہ (17) فرسٹ انفارمیشن رپوٹ (ایف آئی آر) رجسٹر کروا دی ہے۔ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ڈائریکٹر ایل ڈی اینڈ ای ایم آرڈی اے کا کہنا ہے کہ آرڈی اے کنٹرول علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان و ٹھیکیداروں کو نوٹس جا ری کر دیے گئے ہیں جن کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنی پراپرٹی میں پانی خشک رکھیں، صفائی کا خیال رکھیں اور خاص طور پر انڈر گراؤنڈ پانی کے ٹینک /چھت پر لگی ٹینکی کو صاف اور ڈھانپ کر رکھیں، انہوں نے کہا وہ لوگ جو تعمیراتی کام روکے ہوے ہیں ان کی زیر تعمیر عمارات میں اگر پانی موجود ہے وہ لوگ ازخد اپنی اپنی تعمیرات سے پانی کا نکاس کریں اور ان کو صاف اور خشک رکھیں اور حفاظتی تدابیر کے لیے محکمہ آرڈی اے اور محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل درامد کریں، بصورت دیگر اگر موقع پر پانی کی موجودگی پائی گئی تو آرڈی اے قانونی کاروائی کرتے ہوے پراپرٹی کو سربمہر کر دے گا اور حسب ضابطہ ایف آئی آر اور چالان /جرمانہ بھی کیا جائے گا، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آرڈی اے کے عملے سے تعاون کریں کیونکہ سب شہری جب اپنی ذمہ داری پوری کریں گے تب ہی ڈینگی کی وبا پر قابو پیا جا سکے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں