kashmir day rwp-murree 75

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان جنا ب عمران خان کی قوم سے اپیل پر لبیک کہتے ہوئے چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) محمد عار ف عباسی کی زیر قیادت کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود، ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم احمدآبرو، منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر، آرڈی اے، واسا، پی ایچ اے افسران وملازمین اور سول سوسائٹی کے خواتین و حضرات کرنل اجمل، راجامحمد علی، خورشید ستی، راجامحمد ماجد، احتشام سلیم، سردار ناصر نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی کا آغاز پریس کلب راولپنڈی سے ہو کر مری روڈ راولپنڈی پر لیاقت باغ انجام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر 12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ پڑھا گیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری مسلمان ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ ہندوستان کے حالیہ اقدامات سے کشمیری مسلمان پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے اور ریاستی دہشتگردی اور قابض فوج ہر دن کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ اس صورت حال میں ہم تمام دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری مسلمان تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان کی عوام، حکومت پاکستان اور پاک فوج ان کے حق خود اردیت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم ہر طر ح کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔ ریلی کے دوران ولولہ انگیز نعروں اور ملی ترانوں سے شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کیلئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں