106

راولپنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی

راولپنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سامان آتش بازی اور 2ساؤنڈ سسٹم سپیکر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے وقاص کو سامان آتش بازی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 13گولے آسمانی، 210سوتر گولے، 1300گولے،2انار، 25شوٹر ڈبے، 500/500کانے جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بابر اور عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2ساؤنڈ سپیکر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں