92

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2010گرام چرس،35لیٹر شراب،2بوتل شراب،6پستول30بورمعہ51روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے عمر سے 550گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نعمان سے 1240گرام چرس، عمران سے 220گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے ظفر سے 5لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے حسن سے 20لیٹر شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مراد سے 10لیٹر شراب، مشیر خان سے 2بوتل شراب، تھانہ روات پولیس نے ممتاز سے 20روند پستول 30بور کے، تھانہ کلر سیداں پولیس نے تنویر سے 2عدد پستول 30بور معہ 13روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے کاشف سے 1عدد پستول 30بور معہ 7روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے زکریا سے 1عدد پستول 30بور معہ 5روند، تھانہ صدر واہ پولیس نے عمان سے 1عدد پستول 30بور معہ 2روند، فیضان سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں