Murree news 82

سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ قانون نے ان تمام راستوں کو بند کردیا ہے

راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ قانون نے ان تمام راستوں کو بند کردیا ہے جہاں سے شرانگیزی معاشرے میں داخل ہوسکتی تھی، مسلکی نفرتوں کو ہوادینے والے ہمیشہ کیلئے جیل کی ہوا کھائیں گے، روایتی اور لائسنسی جلوسوں کو پولیس مکمل تحفظ دے گی تاہم کسی غیر قانونی جلوس اور پروگرام کو منعقد کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس پی راول کو سیکورٹی معاملات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا، سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ راولپنڈی ضلع کے چپے چپے اور انچ انچ پر قانون کی حکمرانی ہے جس کی وجہ سے امن ہے اور امن رہے گا، انہوں نے کہا کہ قانون پسند ہی امن پسند ہوتے ہیں اور قانون شکن ہی شرپسند ہوئتے ہیں، عادی شرپسندوں کو میٹھی زبان اور نرم رویے سے قانون پسند بنانے کا وقت گزر چکا ہے اب قانون کے تحت شرانگیز اور قانون شکن جیل میں ہوں گے جبکہ امن پسند اور قانون پرست قانون کے تحت محرم الحرام میں پولیس کے ساتھ ملکر ہر طرف امن کو فروغ دیں گے، سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر چلنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں،اسطرح کے انتظامات کیے جائیں کہ متبادل راستوں پر ایک لمحے کیلئے بھی ٹریفک بندش کی شکایت نہ ملے،سی پی او نے کہا کہ وہ آج منگل سے راولپنڈی کے تینوں پولیس ڈویژن کے ایس پی کے ساتھ انے کے ڈویژن میں نکلنے والے ایک ایک قانونی و روایتی جلوس کے روٹ کو ڈسکس کریں اور تمام روٹس کے حساس مقامات کی کا وہ خود معائنہ کریں گے، سی پی او نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی جلوسوں کے روٹس پر چلنے والی ٹریفک کے متبادل راستوں کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے مشتہر کریں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں