Murree news 17 75

عدالت عالیہ کے ڈبل بینچ نے تھانہ ویسٹریج حملہ کیس کے مرکزی ملز م سعید کی درخواست ضمانت مسترد کردی

راولپنڈی :عدالت عالیہ کے ڈبل بینچ نے تھانہ ویسٹریج حملہ کیس کے مرکزی ملز م سعید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ سی پی او فیصل رانا نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم سرکاری اداروں پر حملہ کرنے کا عادی ہے، اس کے خلاف راولپنڈی کے علاوہ اسلام آباد اور سرگودھا کے تھانوں میں بھی مقدمات در ج ہیں ایس پی کی سی پی او کو بریفنگ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ ویسٹریج پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم سعید بٹ وغیرہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج ہوا، جس میں ملزم کو گرفتار کیاگیا، سی پی اوفیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار کو حکم دیا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے، پولیس کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کرنے کی بناء پر ٹرائل کورٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو جیل بھجوادیا،ملزم کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی،عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور دلائل کی بناء پر تھانہ ویسٹریج حملہ کیس کے مرکزی ملزم سعید بٹ کی درخواست ضمانت مستردکردی، سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اسی طرح ریاست مخالف سماج دشمن عناصر اور قانون شکنوں کے خلاف درج مقدمات کا چالان ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کرنے پر ملزمان کو ہمیشہ معزز عدالتوں کی طرف سے قانون کے مطابق سخت سزا ملتی ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سعید بٹ سرکاری اداروں پر حملے کرنے کا عادی ہے، اس کیخلاف واپڈا سمیت دیگر اداروں پر حملہ کرنے کے سنگین مقدمات درج ہیں، جبکہ اس بار ملزم نے تھانہ ویسٹریج پر حملہ کرکے قانون کے قلعہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے،سی پی او نے ہدایت کی تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کی نگرانی متعلقہ ایس پی کرے تاکہ کوئی بے گناہ چالان نہ ہو اور کوئی گناہگار جیل جانے سے بچ نہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں