131

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنے دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا۔

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنے دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا۔ اس موقع پر آرپی او راولپنڈی کے ہمراہ ایس ایس پی آر آئی بی عظمت حیات،ایس پی راول ڈویژن آصف مسعوداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔پودا لگانے کے بعد ملکی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ملک بھرمیں جاری پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنے دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا،اس موقع پر انکے ہمراہ ایس ایس پی، آر آئی بی اور ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہترین تحفہ ہے۔ علاوہ ازیں درخت لگانے سے زمینی کٹاؤسے تحفظ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم شجرکاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں۔ آر پی او راولپنڈی نے ریجن کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکار اس اہم قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائیں تاکہ ہمارا ملک سر سبز و شاداب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی ممکن ہو سکے۔ آر پی او راولپنڈی نے پودا لگانے کے بعددیگر افسران کے ساتھ ملکی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا بھی کی بعد ازاں آر پی او دفتر میں جہاں جہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں ان جگہوں کی نشاندہی کی اور فوری طور پر وہاں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں