41

بوسیدہ مکان گرنے سے خاتون جانبحق جبکہ خاوند زخمی

راولپنڈی (سلمان خان سے) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ صوفی اللہ دین بابو لعل حسین ڈسپنسری کے قریب بوسیدہ ڈبل منزل مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب گئے 1122 نے ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہسپتال میں خاوند محمد شبیر کی مرحم پٹی کر دی گئی جبکہ شبیر کی زوجہ کنول رشید کی ھڈیاں ٹوٹنے اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کنول رشید کی لاش کو ہسپتال کی مارچری میں پوسٹ مارٹم کے لیے شفٹ کر دیا گیا جبکہ لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے منع کر دیا ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کردی حادثہ گلی نمبر15 مکان نمبر وائے 462 محلہ صوفی اللہ دین ڈھوک رتہ امرال میں پیش آیا اہلیان علاقہ سوگوار حادثہ کا شکار ہونے والی جوانسال خاتون کنول رشید کی شادی محمد شبیر سے چند سال پہلے ہوئی تھی اور ان کی اولاد نہیں تھی تھانہ رتہ امرال پولیس ابتدائی رپورٹ کے لیے موقع پر بروقت پہنچ گئی اور پوچھ گچھ کے بعد رپورٹ مرتب کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں