41

تھانوں میں آنے والے شہریوں

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا تھانہ رتہ امرال اور تھانہ گنجمنڈی کا اچانک دورہ، آر پی او نے ایس پی راول ڈویژن بابر جوئیہ اور ایس ڈی پی او سٹی کو بھی موقع پر طلب کر لیا، دوران دورہ آر پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،حوالات،رہائشی کمروں اور تھانہ جات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، سنگین مقدما ت میں میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کے لیے تھانوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،آر پی او اشفاق احمد خان۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے تھانہ رتہ امرال اور تھانہ گنجمنڈی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر آر پی اونے ایس پی راول ڈویژن بابر جوئیہ اور ایس ڈی پی او سٹی اثر علی کو بھی موقع پر طلب کر لیا، ایس پی راول نے آر پی او کو راول ڈویژن کے مجموعی کرائم،سیکورٹی او ر لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے بارے میں بریف کیا، دورہ کے دوران آر پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ،حوالات، رہائشی کمروں اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، آر پی او نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مقدمات میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آر پی او نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظاما ت کیے جائیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،آر پی او نے بعد ازاں ایس پی راول دفتر کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں،آر پی او نے مزید کہا کہ سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کے لیے تھانوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں