Traffic plan 35

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا چہلم شہداءکربلا کے لیے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے چہلم شہداءکربلاکے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں تحصیل سمیت کل 12جلوس نکالے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسرہیڈ کواٹر محمد وسیم نے28ستمبر بروز منگل کو چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے لیے منظم اور جامع ٹریفک پلان تیار کر لیا۔ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے لیے ضلع راولپنڈی میں 12جلوس نکالے جائیں گے جن میں 5رورل ایریا جبکہ7جلوس راولپنڈی شہر سے نکالے جائیں گے۔ راولپنڈی میں چہلم شہداءکربلا کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظرٹریفک پولیس کے208اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں05ڈی ایس پیز،18انسپکٹرز،147ٹریفک وارڈنز اور38ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں۔ کل 12مقامات پر جلوس کے اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جس کے مطابق لیاقت روڈ( ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک تک بند رہے گی)،سٹی صدر روڈ(مشرق ہوٹل سے فوارہ چوک تک)،کشمیری بازار روڈ(ناولٹی سینما سے فوارہ چوک تک)گنجمنڈی روڈ (تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے فوارہ چوک تک )باغ سرداراں روڈ ( چونگی نمبر 4سے بانسا نوالہ چوک تک )بنی چوک (سرکلر روڈ ،وارث خان روڈ ، کوہاٹی بازار )اقبال روڈ ( کمیٹی چوک سے فوارہ چوک تک ) گارڈن کالج روڈ(اکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک)5thروڈ(رحمان آباد ٹرن مری روڈ کالج چوک سید پورروڈ تک)4thروڈ(پنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک)اور اصغر مال روڈ(اصغر مال ٹرن مری روڈ تا ڈگری کالج چوک تک)بوقت جلوس بندرہیں گے ا س موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا۔ ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ چوک سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے متبادل راستہ گوالمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گا،سٹی صدر روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو مشرق ہوٹل ٹرن سے متبادل راستہ موہن پورہ روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ڈھوک رتہ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو ناولٹی سینماٹرن سے متبادل راستوں موہن پورہ اور جانب مچھلی منڈی روڈ بھیجا جائے گا۔گنجمنڈی روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے ہملٹن روڈبھیجا جائے گا ۔پیر ودھائی کی طرف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو چونگی نمبر 4سے اصغر مال روڈ جبکہ سرکلر روڈ ٹرن ،وارث خان اور کوہاٹی بازار جانب بنی چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مری روڈ موڑا جائے گا۔ اسی طرح کمیٹی چوک سے براستہ اقبال روڈفوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مین مری روڈ سے منزل کی طرف موڑا جائے گا ۔ لیاقت روڈ سے براستہ چائنہ مارکیٹ ،کالج روڈ سے آنے والی ٹریفک کو اکبر انٹرنیشنل ٹرن سے متبادل راستہ لیاقت روڈ موڑا جائے گا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انچارجز کو ہدایت جاری کیں کہ چہلم شہداءکربلا کے موقع پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سر انجام دیں اور ٹریفک پلان کے مطابق سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ ٹیم ور ک کے ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھیں۔