Skip to content
راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی پر کم از کم وقت میں قابو پانے کے لیے ریالٹو پارک میں کامیاب میاواکی جنگل کے بعد شہر کے دیگر مقامات پر میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے ریالٹو پارک کا دورہ کیا،اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی اور ڈپٹی ڈاءریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی وہاں پر موجود تھے، کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے کی طرف سے ریالٹو پارک گرین بیلٹ پر6 ہزار لگوائے گئے پودوں کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے آرڈی اے کے اس اقدام کو سراہا، کمشنرراولپنڈی نے کہا یہ بہتریں آئیڈیا ہے، موسم گرما زوروں پر ہے اور اس وقت پودے گرمی کے موسم میں بڑھتے درجہ حرارت میں کمی کیلئے بہترین ذریعہ اور مدد گار ہیں، چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی نے آرڈی اے کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ دیگر مقامات پر بھی میاواکی جنگل لگایا جائے گا، میاواکی جنگل کم سے کم وقت میں افزائش مکمل ہونے پر میں بڑھتی ہوتی ماحولیاتی آلودگی پو قابو پانے میں بہت مدد ملے گی اور آکسیجن کی مقدار بڑھانے کیلئے بھی کارآمدہوگا، انہوں نے کہا شجرکاری کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے اور انہوں نے اس پر عمل درآمد میں گہری دلچسپی لی ہے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں